ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش: بیوہ کے ساتھ گینگ ریپ کے بعد وحشیانہ سلوک، 3 کے خلاف مقدمہ درج

مدھیہ پردیش: بیوہ کے ساتھ گینگ ریپ کے بعد وحشیانہ سلوک، 3 کے خلاف مقدمہ درج

Mon, 11 Jan 2021 19:46:18    S.O. News Service

ریوا،11/جنوری (آئی این ایس انڈیا) گزشتہ دنوں میں عصمت دری اور خواتین کے ساتھ وحشیانہ سلوک کی خبریں مسلسل آتی رہی ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ مدھیہ پردیش کے سدھی سے سامنے آیا ہے، جہاں ایک خاتون کے ساتھ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں تین افراد نے ایک بیوہ عورت کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی اور پھر اس کے نجی حصے میں 4 فٹ لمبی لوہے کی راڈ ڈال دی۔ خاتون کی حالت تشویشناک ہے اوروہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔معاملہ تھانہ امیلیہ کے ماتحت علاقے سے متعلق ہے، جہاں تین ملزمین چھوٹی سی کریانہ کی دکان چلانے والی خاتون کے دکان پرپانی اور گٹکھا خریدنے کے بہانے گئے اور پھر اس عورت کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے بعد انہوں نے اس کے پرائیوٹ حصے میں 4 فٹ لوہے کی راڈ ڈال دی۔خاتون کی نازک حالت کی وجہ سے سدھی ضلع اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ریوا کے سنجے گاندھی اسپتال ریوا ریفر کردیا گیا ہے جہاں انتظامیہ کی نگرانی میں علاج جاری ہے۔ امیلیہ پولیس نے تینوں ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، سدھی میں پیش آنے والا یہ واقعہ نربھیا واقعہ کی یاد دلاتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اتنے بڑے واقعے کے بعد کیا پولیس انتظامیہ ملزم کو سخت سزا دے کر اس خاتون کو انصاف دلائے گی؟


Share: